عام مجرموں کی طرح حاضری۔۔۔۔اڈیالہ جیل میں نوازشریف اوران کی صاحبزادی کےساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی طرف سے مقرر جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم احمد نے نوازشریف اور مریم کی حاضری لگائی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسروں کی موجودگی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دونوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں تندرست قرار دیا ۔نوازشریف کو سابق وزیر اعظم کے پروٹوکول کے مطابق جیل

میں خصوصی سیل میں پابند سلاسل کیا جائے گا ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں اے کلاس میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی۔نجی نیوز ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جہاں دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری، نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، بعد ازاں دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں

loading...

سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہیں لیکن نوازشریف کے جیل جانے کے بعد اب مقدمات کی بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی ہوں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جاری دیگر 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل اب جیل میں ہی ہوگا، جس کے احکامات وفاقی حکومت نے جاری کردیئے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1، نواز شریف اور دیگر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرے گی۔اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا حکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 کے تحت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتارکرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا اور بعدازاں انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے تھے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.