کل عید ہو گی، آج رات چاند کتنی دیر کیلئے اورکس وقت ظاہر ہو گا؟بڑی پیشگوئی آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور

loading...

نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.