“میں سنچری بناکر واپس آیا ، ابھی میں پویلین کے آدھے راستے میں ہی تھا تو مجھے گالیاں پڑنا شروع ہوگئیں،میں جب ڈریسنگ روم پہنچا تو۔۔”- سنچری بنانے کے باوجود رمیز راجہ کو عمران خان سے گالیاں کیوں پڑگئیں؟ رمیز راجہ دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ ماضی کادلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی کھلاڑی اچھانہیں کھیل رہاہوتاتھاتوعمران خان ڈریسنگ روم سے اس کےلیے گلوز بھجواتے تھے اوران کوجوکھلاڑی لے کرآتاتھاوہ ان کاپیغام ہم تک پہنچاتاتھا۔ایک میچ میں میں 47کے سکورپرکھیل رہاتھاکہ میں نے دیکھاکھلاڑی گلوز لے کرآرہاہے

loading...

،میں نے دیکھاکہ گلوز میرے لیے کیوں آرہے ہیں ۔وہ لڑکاپیغام لے کرآیاکہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ تم جس طرح کھیل رہے ہوتم کسی بھی وقت آئوٹ ہوسکتے ہو۔میں نے سوکیاجے پورمیں ،میں کپل دیوکی بال پرآئوٹ ہوگیاجب میں ڈریسنگ روم کے قریب پہنچاتومجھے گالیوں کی آوازسنائی دینے لگی ،میں نےکہاکہ میںنے توسوکیاہے مجھے گالیاں کیوں نکال رہےہیں ۔جب میں اندرپہنچاتوعمران نے کہاکہ تم لوگوں کی کلب منٹیلیٹی ہے سوکے بعدآئوٹ ہوگئےاوروہ بھی اس فوکربائولرسے ،بعدمیں مجھے پتاچلاکہ عمران خان کی کپل دیوسے نہیں لگتی تھی۔

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.