شہری نے جہاز میں بیٹھتے ہی کپڑے اتار دئیے اور لیپ ٹاپ پر فحش فلم لگا لی، ائیرہوسٹس منع کرنے آئی تو اسے پکڑ لیا اور پھر

جہاز میں لڑائی جھگڑے اور عملے کیساتھ بدتمیزی کے واقعات تو پیش آتے ہی لیکن ایک شہری نے تو اخلاقیات ہی تمام حدیں ہی پار کر دیں اور ایسا شرمناک ترین کام کر دیا کہ ائیر ہوسٹس اور جہاز میں بیٹھے دیگر افراد شرم سے پانی پانی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے جہاز میں بیٹھ کر اپنے کپڑے اتار دئیے اور لیپ ٹاپ پر فحش فلم دیکھنا شروع کر دی۔ 20 سالہ طالب علم میلانڈو ائیرپورٹ پر ڈھاکہ جانے والی پرواز میں سوار ہوا تو پرواز کے اڑان بھرتے ہی اس نے کپڑے اتار دئیے اور لیپ ٹاپ پر فحش فلم دیکھنا شروع کر دی۔

loading...

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ طالب علم ملائیشیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جس نے جہاز کے عملے کی درخواست پر کپڑے تو پہن لئے لیکن پھر باتھ روم جانے والی ایک ائیرہوسٹس پر حملہ کر دیا اور اسے گلے لگانے کی کوشش کی۔ ایسا کرنے پر جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے کسی طرح اسے قابو کر لیا اور کپڑے کے ٹکڑے کے ساتھ اس کے ہاتھ باندھ دئیے اور پورے سفر کے دوران وہ اسی حالت میں اپنی سیٹ پر بیٹھا رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”جہاز کے عملے نے مذکورہ مسافر کو مزید انتشار اور خلل پیدا کرنے سے روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے۔ اس مسافر کو ڈھاکہ ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی پولیس والوں نے حراست میں لے لیا اور حکام نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ ائیرلائن اپنے مسافروں کے محفوظ سفر کیلئے ہمیشہ ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.